2 اکتوبر، 2026، 2:14 PM

ایشین گیمز، علیرضا عبدولی نے ایران کو 12واں طلائی تمغہ دلادیا

ایشین گیمز، علیرضا عبدولی نے ایران کو 12واں طلائی تمغہ دلادیا

ایرانی پہلوان نے گریکو رومن ریسلنگ کے 77 کلوگرام فائنل میں جاپان کے ناؤ کوساکا کو 5-3 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناگویا میں جاری 2026 ایشین گیمز کے گریکو رومن ریسلنگ مقابلوں میں ایران کے علیرضا عبدولی نے مردوں کی 77 کلوگرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

عبدولی نے فائنل میں جاپان کے ناؤ کوساکا کا مقابلہ کیا اور انہیں 5-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ فائنل تک پہنچنے کے لیے ایرانی پہلوان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے اندیکا سلیمان کو 8-0 جبکہ اس کے بعد قطر کے شاہین بداغی کو 9-0 سے شکست دی تھی۔

اسی کیٹیگری میں کانسی کے تمغے کرغزستان کے اکزول مخمودوف اور قطر کے شاہین بداغی نے حاصل کیے۔

News ID 1941810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha